Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَاِنۡ تَدۡعُوۡهُمۡ اِلَى الۡهُدٰى لَا يَتَّبِعُوۡكُمۡ‌ ؕ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ اَدَعَوۡتُمُوۡهُمۡ اَمۡ اَنۡـتُمۡ صٰمِتُوۡنَ‏ ﴿193﴾
اوراگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں تمہارے اعتبار سے دونوں امر برابر ہیں خواہ تم ان کو پکارو یا خاموش رہو ۔
و ان تدعوهم الى الهدى لا يتبعوكم سواء عليكم ادعوتموهم ام انتم صامتون
And if you [believers] invite them to guidance, they will not follow you. It is all the same for you whether you invite them or you are silent.
Aur agar tum inn ko koi baat batlaney ko pukaro to tumharay kehney per na chalen tumharay aetbaar say dono amar barabar hain khuwa tum inn ko pukaro ya tum khamosh raho.
اور اگر تم انہیں کسی صحیح راستے کی طرف دعوت دو تو وہ تمہاری بات نہ مانیں ، ( بلکہ ) تم انہیں پکارو یا خاموش رہو ، ان کے لیے دونوں باتیں برابر ہیں ۔
اور اگر تم انہیں ( ف۳۷٦ ) راہ کی طرف بلاؤ تو تمہارے پیچھے نہ آئیں ( ف۳۷۷ ) تم پر ایک سا ہے چاہے انہیں پکارو یا چپ رہو ( ف۳۷۸ )
اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کی دعوت دو تو وہ تمہارے پیچھے نہ آئیں ، تم خواہ انہیں پکارو یا خاموش رہو ، دونوں صورتوں میں تمہارے لیے یکساں ہی رہے ۔ 147
اور اگر تم ان کو ( راہِ ) ہدایت کی طرف بلاؤ تو تمہاری پیروی نہ کریں گے ۔ تمہارے حق میں برابر ہے خواہ تم انہیں ( حق و ہدایت کی طرف ) بلاؤ یا تم خاموش رہو
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :147 یعنی ان مشرکین کے معبود ان باطل کا حال یہ ہے کہ سیدھی راہ دکھانا اور اپنے پرستاروں کی رہنمائی کرنا تو درکنار ، وہ بیچارے تو کسی رہنما کی پیروی کرنے کے قابل بھی نہیں ، حتیٰ کہ کسی پکارنے والے کی پکار کا جواب تک نہیں دے سکتے ۔