Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
ذٰ لِكُمۡ فَذُوۡقُوۡهُ وَاَنَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابَ النَّارِ‏ ﴿14﴾
سو یہ سزا چکھو اور جان رکھو کہ کافروں کے لئے جہنم کا عذاب مقرر ہی ہے ۔
ذلكم فذوقوه و ان للكفرين عذاب النار
"That [is yours], so taste it." And indeed for the disbelievers is the punishment of the Fire.
So yeh saza chakho aur jaan rakho kay kafiron kay liye jahannum ka aza muqarrar hi hai.
یہ سب تو ( اب ) چکھ لو ، اس کے علاوہ حقیقت یہ ہے کہ کافروں کے لیے ( اصل ) عذاب دوزخ کا ہے ۔
یہ تو چکھو ( ف۲٦ ) اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ کافروں کو آگ کا عذاب ہے ( ف۲۷ )
یہ 12 ہے تم لوگوں کی سزا ، اب اس کا مزہ چکھو ، اور تمہیں معلوم ہو کہ حق کا انکار کرنے والوں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ۔
یہ ( عذابِ دنیا ) ہے سو تم اسے ( تو ) چکھ لو اور بیشک کافروں کے لئے ( آخرت میں ) دوزخ کا ( دوسرا ) عذاب ( بھی ) ہے
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :12 خطاب کا رخ یکایک کفار کی طرف پھر گیا ہے جن کے مستحق سزا ہونے کا ذکر اوپر کے فقرے میں ہوا تھا ۔