Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّکٰوةَ  ‌ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏ ﴿110﴾
تم نمازیں قائم رکھو اور زکوۃ دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے ، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے ، بیشک اللہ تعالٰی تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے ۔
و اقيموا الصلوة و اتوا الزكوة و ما تقدموا لانفسكم من خير تجدوه عند الله ان الله بما تعملون بصير
And establish prayer and give zakah, and whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah. Indeed, Allah of what you do, is Seeing.
Tum namazen qaeem rakho aur zakat detay raha kero aur jo kuch bhalaee tum apney liye aagay bhejo gay sab kuch Allah kay pass paa lo gay be-shak Allah Taalaa tumharay aemaalon ko khoob dekh raha hai.
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور ( یاد رکھو کہ ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خود اپنے فائدے کے لیے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے بیشک جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو ( ف۱۹۵ ) اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ۔
نماز قائم کرو اور زکوٰة دو ۔ تم اپنی عا قبت کےلیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے ، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے ۔ جو کچھ تم کرتے ہو ، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے ۔
اور نماز قائم ( کیا ) کرو اور زکوٰۃ دیتے رہا کرو ، اور تم اپنے لئے جو نیکی بھی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے حضور پا لو گے ، جو کچھ تم کر رہے ہو یقینا اللہ اسے دیکھ رہا ہے