Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‌ ۖ‌ ۚ‏ ﴿55﴾
تمام جانداروں سے بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جو کفر کریں پھر وہ ایمان نہ لائیں ۔
ان شر الدواب عند الله الذين كفروا فهم لا يؤمنون
Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are those who have disbelieved, and they will not [ever] believe -
Tamam jaandaron say badtar Allah kay nazdik woh hain jo kufur keren phir woh eman na layen.
یقین جانو کہ اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والے جان داروں میں بدترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ ایمان نہیں لاتے ۔ ( ٣٧ )
بیشک سب جانوروں ( کافر وں ) میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور ایمان نہیں لاتے ،
یقیناً اللہ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں سب سے بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کو ماننے سے انکار کر دیا پھر کسی طرح وہ اسے قبول کرنے پر تیار نہیں ہیں ۔
بیشک اللہ کے نزدیک سب جانوروں سے ( بھی ) بدتر وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے
زمیں کی بدترین مخلوق وعدہ خلاف کفار ہیں زمین پر جتنے بھی چلتے پھرتے ہیں ان سب سے بد تر اللہ کے نزدیک بے ایمان کافر ہیں جو عہد کر کے توڑ دیتے ہیں ۔ ادھر قول و قرار کیا ادھر پھر گئے ، ادھر قسمیں کھائیں ادھر توڑ دیں ۔ نہ اللہ کا خوف نہ گناہ کا کھٹکا ۔ پس جو ان پر لڑائی میں غالب آجائے تو ایسی سزا کے بعد آنے والوں کو بھی عبرت حاصل ہو ۔ وہ بھی خوف زدہ ہو جائیں پھر ممکن ہے کہ اپنے ایسے کرتوت سے باز رہیں ۔