Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
يَّومَ يُحۡمٰى عَلَيۡهَا فِىۡ نَارِ جَهَـنَّمَ فَتُكۡوٰى بِهَا جِبَاهُهُمۡ وَجُنُوۡبُهُمۡ وَظُهُوۡرُهُمۡ‌ؕ هٰذَا مَا كَنَزۡتُمۡ لِاَنۡفُسِكُمۡ فَذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَكۡنِزُوۡنَ‏ ﴿35﴾
جس دن اس خزانے کو آتش دوزخ میں تپایا جائے گا پھر اس دن ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی ( ان سے کہا جائے گا ) یہ ہے جسے تم نے اپنے لئے خزانہ بنا رکھا تھا ۔ پس اپنے خزانوں کا مزہ چکھو ۔
يوم يحمى عليها في نار جهنم فتكوى بها جباههم و جنوبهم و ظهورهم هذا ما كنزتم لانفسكم فذوقوا ما كنتم تكنزون
The Day when it will be heated in the fire of Hell and seared therewith will be their foreheads, their flanks, and their backs, [it will be said], "This is what you hoarded for yourselves, so taste what you used to hoard."
Jiss din iss khazaney ko aatish-e-dozakh mein tapaya jaye ga phir iss say unn ki payshaniyan aur pehloo aur peethen daaghi jayengi ( unn say kaha jayega ) yeh hai jisay tum ney apney liye khazana bana rakha tha. Pus apney khazanon ka maza chakho.
جس دن اس دولت کو جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا ، پھر اس سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور ان کی کروٹیں اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی ، ( اور کہا جائے گا کہ ) یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ، اب چکھو اس خزانے کا مزہ جو تم جوڑ جوڑ کر رکھا کرتے تھے ۔
جس دن تپایا جائے گا جہنم کی آگ میں ( ف۷۸ ) پھر اس سے داغیں گے ان کی پیشانیاں اور کروٹیں اور پیٹھیں ( ف۷۹ ) یہ ہے وہ جو تم نے اپنے لیے جوڑ کر رکھا تھا اب چکھو مزا اس جوڑنے کا ،
۔ ایک دن آئے گا کہ اسی سونے چاندی پر جہنم کی آگ دہکائی جائے گی اور پھر اسی سے ان لوگوں کی پیشانیوں اور پہلوؤں اور پیٹھوں کو داغا جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا ، لو اب اپنی سمیٹی ہوئی دولت کا مزہ چکھو ۔
جس دن اس ( سونے ، چاندی اور مال ) پر دوزخ کی آگ میں تاپ دی جائے گی پھر اس ( تپے ہوئے مال ) سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی ، ( اور ان سے کہا جائے گا ) کہ یہ وہی ( مال ) ہے جو تم نے اپنی جانوں ( کے مفاد ) کے لئے جمع کیا تھا سو تم ( اس مال کا ) مزہ چکھو جسے تم جمع کرتے رہے تھے