Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ ذٰ لِكَ الۡـفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏ ﴿89﴾
انہی کے لئے اللہ نے وہ جنتیں تیار کی ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے ۔
اعد الله لهم جنت تجري من تحتها الانهر خلدين فيها ذلك الفوز العظيم
Allah has prepared for them gardens beneath which rivers flow, wherein they will abide eternally. That is the great attainment.
Enhi kay liye Allah ney woh jannaten tayyar ki hain jin kay neechay nehren jaari hain jin mein yeh hamesha rehney walay hain yehi boht bari kaamyabi hai.
اللہ نے ان کے لیے وہ باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں یہ ہمیشہ رہیں گے ، اور یہ بڑی زبردست کامیابی ہے ۔
اللہ نے ان کے لیے تیار کر رکھی ہیں بہشتیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے ، یہی بڑی مراد ملنی ہے ،
اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں ، ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ ہے عظیم الشان کامیابی ۔ ؏ ١١
اللہ نے ان کے لئے جنتیں تیار فرما رکھی ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے