Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
وَلَا تَدۡعُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكَ وَ لَا يَضُرُّكَ‌ۚ فَاِنۡ فَعَلۡتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿106﴾
اور اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیز کی عبادت مت کرنا جو تجھ کو نہ نفع پہنچا سکے اور نہ کوئی ضرر پہنچا سکے ، پھر اگر ایسا کیا تو تم اس حالت میں ظالموں میں سے ہو جاؤ گے ۔
و لا تدع من دون الله ما لا ينفعك و لا يضرك فان فعلت فانك اذا من الظلمين
And do not invoke besides Allah that which neither benefits you nor harms you, for if you did, then indeed you would be of the wrongdoers.'"
Aur Allah ko chor ker aisi cheez ki ibadat mat kerna jo tujh ko na koi nafa phoncha sakay aur na koi zarrar phoncha sakay. Phir agar aisa kiya to tum iss halat mein zalimon mein say ho jao gay.
اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی ایسے ( من گھڑت معبود ) کو نہ پکارنا جو تمہیں نہ کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے ، نہ کوئی نقصان ۔ پھر بھی اگر تم ( بفرض محال ) ایسا کر بیٹھے تو تمہارا شمار بھی ظالموں میں ہوگا ۔
اور اللہ کے سوا اس کی بندگی نہ کر جو نہ تیرا بھلا کرسکے نہ برا ، پھر اگر ایسا کرے تو اس وقت تو ظالموں سے ہوگا ،
اور اللہ کو چھوڑ کو کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان ۔ اگر تو ایسا کرے گا تو ظالموں میں سے ہوگا ۔
۔ ( یہ حکم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے امت کو دیا جارہا ہے: ) اور نہ اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی عبادت کریں جو نہ تمہیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں ، پھر اگر تم نے ایسا کیا تو بیشک تم اس وقت ظالموں میں سے ہو جاؤ گے