Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَقُلْ لِّـلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡؕ اِنَّا عٰمِلُوۡنَۙ‏ ﴿121﴾
ایمان نہ لانے والوں سے کہہ دیجئے کہ تم اپنے طور پر عمل کئے جاؤ ہم بھی عمل میں مشغول ہیں ۔
و قل للذين لا يؤمنون اعملوا على مكانتكم انا عملون
And say to those who do not believe, "Work according to your position; indeed, we are working.
Eman na laney walon say keh dijiye kay tum apney tor per amal kiye jao hum bhi amal mein mashghool hain.
اور جو لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں ، ان سے کہو کہ : تم اپنی موجودہ حالت پر عمل کیے جاؤ ، ہم بھی ( اپنے طریقے پر ) عمل کر رہے ہیں ۔
اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ( ف۲٤۷ ) ہم اپنا کام کرتے ہیں ( ف۲٤۸ )
رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے ، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیں ،
اور آپ ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے فرما دیں: تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو ( اور ) ہم ( اپنے مقام پر ) عمل پیرا ہیں
بطور دھمکانے ڈرانے اور ہوشیار کرنے کے ان کافروں سے کہہ دو کہ اچھا تم اپنے طریقے سے نہیں ہٹتے تو نہ ہٹو ہم بھی اپنے طریقے پر کار بند ہیں ۔ تم منظر رہو کہ آخر انجام کیا ہوتا ہے ہم بھی اسی انجام کی راہ دیکھتے ہیں فالحمد للہ دنیا نے ان کافروں کا انجام دیکھ لیا ان مسلمانوں کا بھی جو اللہ کے فضل و کرم سے دنیا پر چھا گئے ۔ مخالفین پر کامیابی کے ساتھ غلبہ حاصل کر لیا دنیا کو مٹھی میں لے لیا فللہ الحمد ۔