Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالۡهُدٰى وَالۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَةِ‌ ۚ فَمَآ اَصۡبَرَهُمۡ عَلَى النَّارِ‏ ﴿175﴾
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے اور عذاب کو مغفرت کے بدلے خرید لیا ہے ، یہ لوگ آگ کا عذاب کتنا برداشت کرنے والے ہیں ۔
اولىك الذين اشتروا الضللة بالهدى و العذاب بالمغفرة فما اصبرهم على النار
Those are the ones who have exchanged guidance for error and forgiveness for punishment. How patient they are in pursuit of the Fire!
Yeh woh log hain jinhon ney gumrahi ko hidayat kay badlay aur azab ko maghfirat kay badlay khareed liya hai yeh log aag ka azab kitna bardasht kerney walay hain.
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب کی خریداری کرلی ہے ۔ چنانچہ ( اندازہ کرو کہ ) یہ دوزخ کی آگ سہنے کے لیے کتنے تیار ہیں ۔
وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لی اور بخشش کے بدلے عذاب ، تو کس درجہ انہیں آگ کی سہار ( برداشت ) ہے
یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب مول لے لیا ۔ کیسا عجیب ہے ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں!
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی اور مغفرت کے بدلے عذاب ، کس چیز نے انہیں ( دوزخ کی ) آگ پر صبر کرنے والا بنا دیا ہے