Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ‏ ﴿58﴾
انہوں نے جواب دیا کہ ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
قالوا انا ارسلنا الى قوم مجرمين
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals,
Unhon ney jawab diya kay hum mujrim qom ki taraf bhejay gaye hain.
انہوں نے کہا : ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف ( عذاب نازل کرنے کے لیے ) بھیجا گیا ہے ۔
بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ، ( ف٦۳ )
وہ بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔ 34
انہوں نے کہا: ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :34 اشارے کا یہ اختصار صاف بتا رہا ہے کہ قوم لوط کے جرائم کا پیمانہ اس وقت اتنا لبریز ہو چکا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام جیسے باخبر آدمی کے سامنے اس کا نام لینے کی قطعا ضرورت نہ تھی ، بس” ایک مجرم قوم“ کہہ دینا بالکل کافی تھا ۔