Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
وَمَا ذَرَاَ لَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُخۡتَلِفًا اَلۡوَانُهٗ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لّـِقَوۡمٍ يَّذَّكَّرُوۡنَ‏ ﴿13﴾
اور بھی بہت سی چیزیں طرح طرح کے رنگ روپ کی اس نے تمہارے لئے زمین پر پھیلا رکھی ہیں ۔ بیشک نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ۔
و ما ذرا لكم في الارض مختلفا الوانه ان في ذلك لاية لقوم يذكرون
And [He has subjected] whatever He multiplied for you on the earth of varying colors. Indeed in that is a sign for a people who remember.
Aur bhi boht si cheezen tarah tarah kay rang roop ki uss ney tumharay liye zamin per phela rakhi hain. Be-shak naseehat qabool kerney walon kay liye iss mein bari bhari nishani hai.
اسی طرح وہ ساری رنگ برنگ کی چیزیں جو اس نے تمہاری خاطر زمین میں پھیلا رکھی ہیں ، وہ بھی اس کے حکم سے کام پر لگی ہوئی ہیں ۔ بیشک ان سب میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سبق حاصل کریں ۔
اور وہ جو تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا رنگ برنگ ( ف۱۹ ) بیشک اس میں نشانی ہے یاد کرنے والوں کو
اور یہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کر رکھی ہیں ، ان میں بھی ضرور نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سبق حاصل کرنے والے ہیں ۔
اور ( حیوانات ، نباتات اور معدنیات وغیرہ میں سے بقیہ ) جو کچھ بھی اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا فرمایا ہے جن کے رنگ ( یعنی جنسیں ، نوعیں ، قسمیں ، خواص اور منافع ) الگ الگ ہیں ( سب تمہارے لئے مسخر ہیں ) ، بیشک اس میں نصیحت قبول کرنے والے لوگوں کے لئے نشانی ہے