Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
فَلَا تَضۡرِبُوۡا لِلّٰهِ الۡاَمۡثَالَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏ ﴿74﴾
پس اللہ تعالٰی کے لئے مثالیں مت بناؤ اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
فلا تضربوا لله الامثال ان الله يعلم و انتم لا تعلمون
So do not assert similarities to Allah . Indeed, Allah knows and you do not know.
Pus Allah Taalaa kay liye misalen mat banao Allah Taalaa khoob janta hai aur tum nahi jantay.
لہذا تم اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو ۔ ( ٣٢ ) بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
تو اللہ کے لیے مانند نہ ٹھہراؤ ( ف۱٦۰ ) بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ،
پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو 65 ، اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ۔
پس تم اللہ کے لئے مثل نہ ٹھہرایا کرو ، بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :65 ”اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو“ ، یعنی اللہ کو دنیوی بادشاہوں اور راجوں اور مہاراجوں پر قیاس نہ کرو کہ جس طرح کوئی ان کے مصاحبوں اور مقرب بارگاہ ملازموں کے توسط کے بغیر ان تک اپنی عرض معروض نہیں پہنچا سکتا اسی طرح اللہ کے متعلق بھی تم یہ گمان کرنے لگو کہ وہ اپنے قصر شاہی میں ملائکہ اور اولیاء اور دوسرے مقربین کے درمیان گھِرا بیٹھا ہے اور کسی کا کوئی کام ان واسطوں کے بغیر اس کے ہاں سے نہیں بن سکتا ۔