Surah

Information

Surah # 16 | Verses: 128 | Ruku: 16 | Sajdah: 1 | Chronological # 70 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except the last three verses from Madina
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيۡنَ هُمۡ مُّحۡسِنُوۡنَ‏ ﴿128﴾
یقین مانو کہ اللہ تعالٰی پرہیزگاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے ۔
ان الله مع الذين اتقوا و الذين هم محسنون
Indeed, Allah is with those who fear Him and those who are doers of good.
Yaqeen mano kay Allah Taalaa perhezgaron aur nek kaaron kay sath hai.
یقین رکھو کہ اللہ ان لوگوں کا ساتھی ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور جو احسان پر عمل پیرا ہیں ۔ ( ٥٣ )
بیشک اللہ ان کے ساتھ ہے جو ڈرتے ہیں اور جو نیکیاں کرتے ہیں ،
اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقوٰی سے کام لیتے ہیں اور احسان پر عمل کرتے ہیں ۔ 124 ؏ ١٦
بیشک اللہ اُن لوگوں کو اپنی معیتِ ( خاص ) سے نوازتا ہے جو صاحبانِ تقوٰی ہوں اور وہ لوگ جو صاحبانِ اِحسان ( بھی ) ہوں
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :124 یعنی جو خدا سے ڈر کر ہر قسم کے برے طریقوں سے پرہیز کرتے ہیں اور ہمیشہ نیک رویہ پر قائم رہتے ہیں ۔ دوسرے ان کے ساتھ خواہ کتنی ہی برائی کریں ، وہ ان کا جواب برائی سے نہیں بلکہ بھلائی ہی سے دیے جاتے ہیں ۔