Surah

Information

Surah # 17 | Verses: 111 | Ruku: 12 | Sajdah: 1 | Chronological # 50 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 26, 32, 33, 57, 73-80, from Madina
عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يَّرۡحَمَكُمۡ‌ ۚ وَاِنۡ عُدْتُّمۡ عُدۡنَا‌ۘ وَجَعَلۡنَا جَهَنَّمَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ حَصِيۡرًا‏ ﴿8﴾
امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ ہاں اگر تم پھر بھی وہی کرنے لگے تو بھی ہم دوبارہ ایسا ہی کریں گے اور ہم نے منکروں کا قید خانہ جہنم کوبنا رکھا ہے ۔
عسى ربكم ان يرحمكم و ان عدتم عدنا و جعلنا جهنم للكفرين حصيرا
[Then Allah said], "It is expected, [if you repent], that your Lord will have mercy upon you. But if you return [to sin], We will return [to punishment]. And We have made Hell, for the disbelievers, a prison-bed."
Umeed hai kay tumhara rab tum per reham keray. Haan agar tum phir bhi wohi kerney lagay to hum bhi doobara aisa hi keren gay aur hum ney munkiron kay qaid khana jahannum ko bana rakha hai.
عین ممکن ہے کہ ( اب ) تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ لیکن اگر تم پھر وہی کام کرو گے ، تو ہم بھی دوبارہ وہی کریں گے ، اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا ہی رکھا ہے ۔
قریب ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ( ف۲۵ ) اور اگر تم پھر شرارت کرو ( ف۲٦ ) تو ہم پھر عذاب کریں گے ( ف۲۷ ) اور ہم نے جہنم کو کافروں کا قید خانہ بنایا ہے ،
ہو سکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے ، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پھر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے ، اور کافر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے ۔ 10
امید ہے ( اس کے بعد ) تمہارا رب تم پر رحم فرمائے گا اور اگر تم نے پھر وہی ( سرکشی کا طرزِ عمل اختیار ) کیا تو ہم بھی وہی ( عذاب دوبارہ ) کریں گے ، اور ہم نے دوزخ کو کافروں کے لئے قید خانہ بنا دیا ہے
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :10 اس سے یہ شبہہ نہ ہونا چاہیے کہ اس پوری تقریر کے مخاطب بنی اسرائیل ہیں ۔ مخاطب تو کفار مکہ ہی ہیں ، مگر چونکہ ان کو متنبہ کرنے کے لیے یہاں بنی اسرائیل کی تاریخ کے چند عبرتناک شواہد پیش کیے گئے تھے ، اس لیے بطور ایک جملہ معترضہ کے یہ فقرے بنی اسرائیل کو خطاب کر کے فرما دیا گیا تا کہ ان اصلاحی تقریروں کے لیے تمہید کا کام دے جن کی نوبت ایک ہی سال بعد مدینے میں آنے والی تھی ۔