Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّشۡرِىۡ نَفۡسَهُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰهِ‌ؕ وَ اللّٰهُ رَءُوۡفٌ ۢ بِالۡعِبَادِ‏ ﴿207﴾
اور بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ اللہ تعالٰی کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے والا ہے ۔
و من الناس من يشري نفسه ابتغاء مرضات الله و الله رءوف بالعباد
And of the people is he who sells himself, seeking means to the approval of Allah . And Allah is kind to [His] servants.
Aur baaz log woh bhi hai jo Allah Taalaa ki raza mandi ki talab mein apni jaan tak baich detay daltay hain aur Allah Taalaa apney bandon per bari meharbani kerney wala hai.
اور یقین کرو وہ بہت برابچھونا ہے ، اور ( دوسری طرف ) لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنی جان کا سودا کرلیتا ہے ، ( ١٣٧ ) اور اللہ ( ایسے ) بندوں پر بڑا مہربان ہے ، ۔
اور کوئی آدمی اپنی جان بیچتا ہے ( ف۳۹٤ ) اللہ کی مرضی چاہنے میں اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ،
دوسری طرف انسانوں ہی میں کوئی ایسا بھی ہے ، جو رضائے الٰہی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتا ہے اور ایسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے ۔
اور ( اس کے برعکس ) لوگوں میں کوئی شخص ایسا بھی ہوتا ہے جو اﷲ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بھی بیچ ڈالتا ہے ، اور اﷲ بندوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے