Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَّرَبَطۡنَا عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ اِذۡ قَامُوۡا فَقَالُوۡا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَنۡ نَّدۡعُوَا۫ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِلٰهًـا‌ لَّـقَدۡ قُلۡنَاۤ اِذًا شَطَطًا‏ ﴿14﴾
ہم نے ان کے دل مضبوط کر دیئے تھے جبکہ یہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اور کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار تو وہی ہے جو آسمان و زمین کا پروردگار ہے ، ناممکن ہے کہ ہم اس کے سوا کسی اور کو معبود کو پکاریں اگر ایسا کیا تو ہم نے نہایت ہی غلط بات کہی ۔
و ربطنا على قلوبهم اذ قاموا فقالوا ربنا رب السموت و الارض لن ندعوا من دونه الها لقد قلنا اذا شططا
And We made firm their hearts when they stood up and said, "Our Lord is the Lord of the heavens and the earth. Never will we invoke besides Him any deity. We would have certainly spoken, then, an excessive transgression.
Hum ney unn kay dil mazboot ker diye thay jabkay yeh uth kharay huye aur kehney lagay kay humara perwerdigar to wohi hai jo aasman-o-zamin ka perwerdigar hai na mumkin hai kay hum uss kay siwa kissi aur mabood ko pukaren agar aisa kiya to hum ney nihayat hi ghalat baat kahi.
اور ہم نے ان کے دل خوب مضبوط کردیے تھے ۔ ( ٧ ) یہ اس وقت کا ذکر ہے جب وہ اٹھے ، اور انہوں نے کہا کہ : ہمارا پروردگار وہ ہے جو تمام آسمانوں اور زمین کا مالک ہے ۔ ہم اس کے سوا کسی کو معبود بنا کر ہرگز نہیں پکاریں گے ۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم یقینا انتہائی لغو بات کہیں گے ۔
اور ہم نے ان کی ڈھارس بندھائی جب ( ف۱۸ ) کھڑے ہو کر بولے کہ ہمارا رب وہ ہے جو آسمان اور زمین کا رب ہے ہم اس کے سوا کسی معبود کو نہ پوجیں گے ایسا ہو تو ہم نے ضرور حد سے گزری ہوئی بات کہی
ہم نے ان کے دل اس وقت مضبوط کر دیے جب وہ اٹھے اور انہوں نے اعلان کر دیا کہ ہمارا رب تو بس وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ۔ ہم اسے چھوڑ کر کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے ۔ اگر ہم ایسا کریں تو بالکل بیجا بات کریں گے ۔
اور ہم نے ان کے دلوں کو ( اپنے ربط و نسبت سے ) مضبوط و مستحکم فرما دیا ، جب وہ ( اپنے بادشاہ کے سامنے ) کھڑے ہوئے تو کہنے لگے: ہمارا رب تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ہم اس کے سوا ہرگز کسی ( جھوٹے ) معبود کی پرستش نہیں کریں گے ( اگر ایسا کریں تو ) اس وقت ہم ضرور حق سے ہٹی ہوئی بات کریں گے