Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
وَلَوۡلَاۤ اِذۡ دَخَلۡتَ جَنَّتَكَ قُلۡتَ مَا شَآءَ اللّٰهُ ۙ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ‌ ۚ اِنۡ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنۡكَ مَالًا وَّوَلَدًا‌ ۚ‏ ﴿39﴾
تو نے اپنے باغ میں جاتے وقت کیوں نہ کہا کہ اللہ کا چاہا ہونے والا ہے ، کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کی مدد سے اگر تو مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کم دیکھ رہا ہے ۔
و لو لا اذ دخلت جنتك قلت ما شاء الله لا قوة الا بالله ان ترن انا اقل منك مالا و ولدا
And why did you, when you entered your garden, not say, 'What Allah willed [has occurred]; there is no power except in Allah '? Although you see me less than you in wealth and children,
Tu ney apney baagh mein jatay waqt kiyon na kaha kay Allah ka chaha honey wala hai koi taqat nahi magar Allah ki madad say agar tu mujhay maal-o-aulad mein apney say kam dekh raha hai.
اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہورہے تھے ، اس وقت تم نے یہ کیوں نہیں کہا کہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ ! ( جو اللہ چاہتا ہے ، وہی ہوتا ہے ، اللہ کی توفیق کے بغیر کسی میں کوئی طاقت نہیں ) ۔ اگر تمہیں یہ نظر آرہا ہے کہ میری دولت اور اولاد تم سے کم ہے ۔
اور کیوں نہ ہوا کہ جب تو اپنے باغ میں گیا تو کہا ہوتا جو چاہے اللہ ، ہمیں کچھ زور نہیں مگر اللہ کی مدد کا ( ف۸۲ ) اگر تو مجھے اپنے سے مال و اولاد میں کم دیکھتا تھا ( ف۸۳ )
اور جب تو اپنی جنت میں داخل ہو رہا تھا تو اس وقت تیری زبان سے یہ کیوں نہ نکلا کہ ماشاء اللہ ، لاقوة الا باللٰہ؟ 40 اگر تو مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کمتر پا رہا ہے
اور جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا تو تو نے کیوں نہیں کہا: ”ما شاء اﷲ لا قوۃ اِلا باﷲ“ ( وہی ہونا ہے جو اﷲ چاہے کسی کو کچھ طاقت نہیں مگر اﷲ کی مدد سے ) ، اگر تو ( اِس وقت ) مجھے مال و اولاد میں اپنے سے کم تر دیکھتا ہے ( تو کیا ہوا )
سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :40 یعنی جو کچھ اللہ چاہے وہی ہوگا ۔ میرا اور کسی کا زور نہیں ہے ۔ ہمارا اگر کچھ بس چل سکتا ہے تو اللہ ہی کی توفیق و تائید سے چل سکتا ہے ۔