Surah

Information

Surah # 18 | Verses: 110 | Ruku: 12 | Sajdah: 0 | Chronological # 69 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 28, 83-101, from Madina
فَلَمَّا بَلَغَا مَجۡمَعَ بَيۡنِهِمَا نَسِيَا حُوۡتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيۡلَهٗ فِى الۡبَحۡرِ سَرَبًا‏ ﴿61﴾
جب وہ دونوں دریا کے سنگم پر پہنچے ، وہاں اپنی مچھلی بھول گئے جس نے دریا میں سرنگ جیسا اپنا راستہ بنا لیا ۔
فلما بلغا مجمع بينهما نسيا حوتهما فاتخذ سبيله في البحر سربا
But when they reached the junction between them, they forgot their fish, and it took its course into the sea, slipping away.
Jab woh dono darya kay sangum per phonchay wahan apni machli bhool gaye jiss ney darya mein surang jaisa apna raasta bana liya.
چنانچہ جب وہ ان کے سنگھم پر پہنچے تو دونوں اپنی مچھلی کو بھول گئے ، اور اس نے سمندر میں ایک سرنگ کی طرح کا راستہ بنا لیا ۔ ( ٣٤ )
پھر جب وہ دونوں ان دریاؤں کے ملنے کی جگہ پہنچے ( ف۱۳۹ ) اپنی مچھلی بھول گئے اور اس نے سمندر میں اپنی راہ لی سرنگ بناتی ،
پس جب وہ ان کے سنگم پر پہنچے تو اپنی مچھلی سے غافل ہوگئے اور وہ نکل کر اس طرح دریامیں چلی گئی جیسے کہ کوئی سرنگ لگی ہو ۔
سو جب وہ دونوں دو دریاؤں کے درمیان سنگم پر پہنچے تو وہ دونوں اپنی مچھلی ( وہیں ) بھول گئے پس وہ ( تلی ہوئی مچھلی زندہ ہوکر ) دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بناتے ہوئے ( نکل گئی )