Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَاَنۡذِرۡهُمۡ يَوۡمَ الۡحَسۡرَةِ اِذۡ قُضِىَ الۡاَمۡرُ‌‌ۘ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ وَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿39﴾
تو انہیں اس رنج و افسوس کے دن کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی رہ جائیں گے ۔
و انذرهم يوم الحسرة اذ قضي الامر و هم في غفلة و هم لا يؤمنون
And warn them, [O Muhammad], of the Day of Regret, when the matter will be concluded; and [yet], they are in [a state of] heedlessness, and they do not believe.
To unhen uss ranj-o-afsos kay din ka darr suna dey jabkay kaam anjam ko phoncha diya jayega aur yeh log ghaflat aur bey emani mein hi reh jayengay.
اور ( اے پیغمبر ) ان کو اس پچھتاوے کے دن سے ڈرایے جب ہر بات کا آخری فیصلہ ہوجائے گا ، جبکہ یہ لوگ ( اس وقت ) غفلت میں ہیں ، اور ایمان نہیں لارہے ۔
اور انھیں ڈر سناؤ پچھتاوے کے دن کا ( ف٦۰ ) جب کام ہوچکے گا ( ف٦۱ ) اور وہ غفلت میں ہیں ( ف٦۲ ) اور نہیں مانتے ،
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں ، انہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا ۔
اور آپ انہیں حسرت ( و ندامت ) کے دن سے ڈرائیے جب ( ہر ) بات کا فیصلہ کردیا جائے گا ، مگر وہ غفلت ( کی حالت ) میں پڑے ہیں اور ایمان لاتے ہی نہیں