Surah

Information

Surah # 19 | Verses: 98 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 44 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 58 and 71, from Madina
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍؕ هَلۡ تُحِسُّ مِنۡهُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَوۡ تَسۡمَعُ لَهُمۡ رِكۡزًا‏ ﴿98﴾
ہم نے ان سے پہلے بہت سی جماعتیں تباہ کر دی ہیں کیا ان میں سے ایک کی بھی آہٹ تو پاتا ہے یا ان کی آواز کی بھنک بھی تیرے کان میں پڑتی ہے؟
و كم اهلكنا قبلهم من قرن هل تحس منهم من احد او تسمع لهم ركزا
And how many have We destroyed before them of generations? Do you perceive of them anyone or hear from them a sound?
Hum ney inn say pehlay boht si jamaten tabah ker di hain kiya inn mein say aik bhi aahat tu pata hai ya unn ki awaz ki bhanak bhi teray kaan mein parti hai?
ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں ۔ کیا تمہیں ٹٹولنے سے بھی ان میں سے کسی کا پتہ ملتا ہے ، یا ان میں سے کسی کی بھنک بھی تمہیں سنائی دیتی ہے؟
اور ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں ( قومیں ہلاک کیں ) ( ف۱۵۷ ) کیا تم ان میں کسی کو دیکھتے ہو یا ان کی بھنک ( ذرا بھی آواز ) سنتے ہو ( ف۱۵۸ )
ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں ، پھر آج کہیں تم ان کا نشان پاتے ہو یا ان کی بھنک بھی کہیں سنائی دیتی ہے؟ ؏ 6
اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر دیا ہے ، کیا آپ ان میں سے کسی کا وجود بھی دیکھتے ہیں یا کسی کی کوئی آہٹ بھی سنتے ہیں