Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
فَقُوۡلَا لَهٗ قَوۡلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهٗ يَتَذَكَّرُ اَوۡ يَخۡشٰى‏ ﴿44﴾
اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وہ سمجھ لے یا ڈر جائے ۔
فقولا له قولا لينا لعله يتذكر او يخشى
And speak to him with gentle speech that perhaps he may be reminded or fear [ Allah ]."
Ussay narmi say samjhao kay shayad woh samajh ley ya darr jaye.
جاکر دونوں اس سے نرمی سے بات کرنا ، شاید وہ نصیحت قبول کرے ، یا ( اللہ سے ) ڈر جائے ۔
تو اس سے نرم بات کہنا ( ف٤۹ ) اس امید پر کہ وہ دھیان کرے یا کچھ ڈرے ( ف۵۰ )
اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا ، شاید کے وہ نصیحت قبول کرے یا ڈر جائے ۔ ” 18
سو تم دونوں اس سے نرم ( انداز میں ) گفتگو کرنا شاید وہ نصیحت قبول کر لے یا ( میرے غضب سے ) ڈرنے لگے
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :18 آدمی کے راہ راست پر آنے کی دو ہی شکلیں ہیں ۔ یا تو وہ تفہیم و تلقین سے مطمئن ہو کر صحیح راستہ اختیار کر لیتا ہے ، یا پھر برے انجام سے ڈر کر سیدھا ہو جاتا ہے ۔