Surah

Information

Surah # 20 | Verses: 135 | Ruku: 8 | Sajdah: 0 | Chronological # 45 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 130 and 131, from Madina
قُلۡ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوۡا‌ ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَصۡحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِىِّ وَمَنِ اهۡتَدٰى‏ ﴿135﴾
کہہ دیجئے! ہر ایک انجام کا منتظر ہے پس تم بھی انتظار میں رہو ۔ ابھی ابھی قطعاً جان لو گے کہ راہ راست والے کون ہیں اور کون راہ یافتہ ہیں ۔
قل كل متربص فتربصوا فستعلمون من اصحب الصراط السوي و من اهتدى
Say, "Each [of us] is waiting; so wait. For you will know who are the companions of the sound path and who is guided."
Keh dijiye kay her aik anjam ka muntazir hai pus tum bhi intezar mein raho. Abhi abhi qata’an jaan lo gay kay raah-e-raast walay kaun hain aur kaun raah yafta hain.
۔ ( اے پیغمبر ان سے ) کہہ دو کہ : ( ہم ) سب انتظار کر رہے ہیں ، لہذا تم بھی انتظار کرو ، ( ٥٩ ) کیونکہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ سیدھے راستے والے لوگ کون ہیں ، اور کون ہیں جو ہدایت پاگئے ہیں؟
تم فرماؤ سب راہ دیکھ رہے ہیں ( ف۲۱۲ ) تو تم بھی راہ دیکھو تو اب جان جاؤ گے ( ف۲۱۳ ) کہ کون ہیں سیدھی راہ والے اور کس نے ہدایت پائی ،
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے ، 117 پس اب منتظر رہو ، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں ۔ ؏ 8
فرما دیجئے: ہر کوئی منتظر ہے ، سو تم انتظار کرتے رہو ، پس تم جلد ہی جان لوگے کہ کون لوگ راہِ راست والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :117 یعنی جب سے یہ دعوت تمہارے شہر میں اٹھی ہے ، نہ صرف اس شہر کا بلکہ گرد و پیش کے علاقے کا بھی ہر شخص انتظار کر رہا ہے کہ اس کا انجام آخر کار کیا ہوتا ہے ۔