Surah

Information

Surah # 21 | Verses: 112 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 73 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قٰلَ رَبِّىۡ يَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ‌ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿4﴾
پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین و آسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے ، وہ بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
قل ربي يعلم القول في السماء و الارض و هو السميع العليم
The Prophet said, "My Lord knows whatever is said throughout the heaven and earth, and He is the Hearing, the Knowing."
Payghumber ney kaha mera perwerdigar her uss baat ko jo zamin-o-aasman mein hai ba-khoobi janta hai woh boht hi sunnay wala aur jannay wala hai.
پیغمبر نے ( جواب میں ) کہا کہ : آسمان اور زمین میں جو کچھ کہا جاتا ہے ، میرا پروردگار اس سب کو جانتا ہے ۔ وہ ہر بات سنتا ہے ، ہر چیز سے باخبر ہے ۔ ( ١ )
نبی نے فرمایا میرا رب جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں ہر بات کو ، اور وہی ہے سنتا جانتا ( ف۷ )
رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کہا ، میرا رب ہر اس بات کو جانتا ہے جو آسمان اور زمین میں کی جائے ، وہ سمیع اور علیم ہے ۔ 6
۔ ( نبئ معظّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ) فرمایا کہ میرا رب آسمان اور زمین میں کہی جانے والی ( ہر ) بات کو جانتا ہے اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :6 یعنی رسول نے کبھی اس جھوٹے پروپیگنڈے اور سرگوشیوں کی اس مہم ( Whispering Campaign ) کا جواب اس کے سوا نہ دیا کہ تم لوگ جو کچھ باتیں بناتے ہو سب خدا سنتا اور جانتا ہے ، خواہ زور سے کہو ، خواہ چپکے چپکے کانوں میں پھونکو ۔ وہ کبھی بے انصاف دشمنوں کے مقابلے میں ترکی بہ ترکی جواب دینے پر نہ اتر آیا ۔