Surah

Information

Surah # 22 | Verses: 78 | Ruku: 10 | Sajdah: 2 | Chronological # 103 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 52-55, revealed between Makkah and Madina
لِّيَجۡعَلَ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ فِتۡـنَةً لِّـلَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡقَاسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ‌ ۚ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَفِىۡ شِقَاقٍۭ بَعِيۡدٍۙ‏ ﴿53﴾
یہ اس لئے کہ شیطانی ملاوٹ کو اللہ تعالٰی ان لوگوں کی آزمائش کا ذریعہ بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں بیشک ظالم لوگ گہری مخالفت میں ہیں ۔
ليجعل ما يلقي الشيطن فتنة للذين في قلوبهم مرض و القاسية قلوبهم و ان الظلمين لفي شقاق بعيد
[That is] so He may make what Satan throws in a trial for those within whose hearts is disease and those hard of heart. And indeed, the wrongdoers are in extreme dissension.
Yeh iss liye kay shetani milawat ko Allah Taalaa unn logon ki aazmaeesh ka zariya bana dey jin kay dilon mein beemari hai aur jin kay dil sakht hain. Be-shak zalim log gehri mukhalifat mein hain.
یہ ( شیطان نے رکاوٹ اس لیے ڈالی ) تاکہ جو رکاوٹ شیطان نے ڈالی تھی ، اللہ اسے ان لوگوں کے لیے فتنہ بنا دے جن کے دلوں میں روگ ہے ، اور جن کے دل سخت ہیں ۔ اور یقین جانو کہ یہ ظالم لوگ مخالفت میں بہت دور چلے گئے ہیں ۔
تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو فتنہ کردے ( ف۱٤۱ ) ان کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۱٤۲ ) اور جن کے دل سخت ہیں ( ف۱٤۳ ) اور بیشک ستمگار ( ف۱٤٤ ) دُھرکے ( پرلے درجے کے ) جھگڑالو ہیں ،
﴿وہ اس لیے ایسا ہونے دیتا ہے ﴾ تاکہ شیطان کی ڈالی ہوئی خرابی کو فتنہ بنا دے ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں کو ﴿ نفاق کا ﴾ روگ لگا ہوا ہے اور جن کے دل کھوٹے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ عناد میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ( یہ اس لئے ہوتا ہے ) تاکہ اﷲ ان ( باطل خیالات اور فاسد شبہات ) کو جو شیطان ( لوگوں کے ذہنوں میں ) ڈالتا ہے ایسے لوگوں کے لئے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں ( منافقت کی ) بیماری ہے اور جن لوگوں کے دل ( کفر و عناد کے باعث ) سخت ہیں ، اور بیشک ظالم لوگ بڑی شدید مخالفت میں مبتلا ہیں