Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اِنۡ تُبۡدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِىَ‌ۚ وَاِنۡ تُخۡفُوۡهَا وَ تُؤۡتُوۡهَا الۡفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّكُمۡ‌ؕ وَيُكَفِّرُ عَنۡكُمۡ مِّنۡ سَيِّاٰتِكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏ ﴿271﴾
اگر تم صدقے خیرات کو ظاہر کرو تو وہ بھی اچھا ہے اور اگر تم اسے پوشیدہ پوشیدہ مسکینوں کو دے دو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اللہ تعالٰی تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا اور اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال کی خبر رکھنے والا ہے ۔
ان تبدوا الصدقت فنعما هي و ان تخفوها و تؤتوها الفقراء فهو خير لكم و يكفر عنكم من سياتكم و الله بما تعملون خبير
If you disclose your charitable expenditures, they are good; but if you conceal them and give them to the poor, it is better for you, and He will remove from you some of your misdeeds [thereby]. And Allah , with what you do, is [fully] Acquainted.
Agar tum sadqay kheyraat ko zahir kero to woh bhi acha hai aur agar tum issay posheeda posheeda miskeenon ko dey do to yeh tumharay haq mein behtar hai Allah Taalaa tumharay gunahon ko mita dey ga aur Allah Taalaa tumharay tamam aemaal ki khabar rakhney wala hai.
اگر تم صدقات ظاہر کر کے دو تب بھی اچھا ہے ، اور اگر ان کو چھپا کر فقرا کو دو تو یہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ، اور اللہ تمہاری برائیوں کا کفارہ کردے گا ، اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔
اگر خیرات اعلانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کر فقیروں کو دو یہ تمہارے لئے سب سے بہتر ہے ( ف۵۷٦ ) اور اسمیں تمہارے کچھ گناہ گھٹیں گے ، اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،
اگر اپنے صدقات اعلانیہ دو ، تو یہ بھی اچھا ہے ، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کو دو ، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے ۔ 311 تمہاری بہت سی برائیاں اس طرزِ عمل سے محو ہو جاتی ہیں ۔ 312 اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو بہرحال اس کی خبر ہے ۔
اگر تم خیرات ظاہر کر کے دو تو یہ بھی اچھا ہے ( اس سے دوسروں کو ترغیب ہوگی ) ، اور اگر تم انہیں مخفی رکھو اور وہ محتاجوں کو پہنچا دو تو یہ تمہارے لئے ( اور ) بہتر ہے ، اور اﷲ ( اس خیرات کی وجہ سے ) تمہارے کچھ گناہوں کو تم سے دور فرما دے گا ، اور اﷲ تمہارے اعمال سے باخبر ہے
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :311 جو صدقہ فرض ہو ، اس کو علانیہ دینا افضل ہے ، اور جو صدقہ فرض کے ماسوا ہو ، اس کا اخفا زیادہ بہتر ہے ۔ یہی اصول تمام اعمال کے لیے ہے کہ فرائض کا علانیہ انجام دینا افضلیت رکھتا ہے اور نوافل کو چھپا کر کرنا اولیٰ ہے ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :312 یعنی چھپا کر نیکیاں کرنے سے آدمی کے نفس و اخلاق کی مسلسل اصلاح ہوتی چلی جاتی ہے ، اس کے اوصاف حمیدہ خوب نشونما پاتے ہیں ، اس کی بری صفات رفتہ رفتہ مٹ جاتی ہیں ، اور یہی چیز اس کو اللہ کے ہاں اتنا مقبول بنا دیتی ہے کہ جو تھوڑے بہت گناہ اس کے نامہ اعمال میں ہوتے بھی ہیں انہیں اس کی خوبیوں پر نظر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے ۔