Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
وَقَالُوۡۤا اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ اكۡتَتَبَهَا فَهِىَ تُمۡلٰى عَلَيۡهِ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا‏ ﴿5﴾
اور یہ بھی کہا کہ یہ تو اگلوں کے افسانے ہیں جو اس نے لکھا رکھے ہیں بس وہی صبح و شام اس کے سامنے پڑھے جاتے ہیں ۔
و قالوا اساطير الاولين اكتتبها فهي تملى عليه بكرة و اصيلا
And they say, "Legends of the former peoples which he has written down, and they are dictated to him morning and afternoon."
Aur yeh bhi kaha kay yeh to aglon kay afsaney hain jo iss ney likha rakhay hain bus wohi subha-o-shaam iss kay samney parhay jatay hain.
اور کہتے ہیں کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اس شخص نے لکھوالی ہیں ، اور صبح و شام وہی اس کے سامنے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ۔
اور بولے ( ف۱۱ ) اگلوں کی کہانیاں ہیں جو انہوں نے ( ف۱۲ ) لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں ،
کہتے ہیں یہ پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں جنہیں یہ شخص نقل کراتا ہے اور وہ اسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں ۔
اور کہتے ہیں: ( یہ قرآن ) اگلوں کے افسانے ہیں جن کو اس شخص نے لکھوا رکھا ہے پھر وہ ( افسانے ) اسے صبح و شام پڑھ کر سنائے جاتے ہیں ( تاکہ انہیں یاد کر کے آگے سنا سکے )