Surah

Information

Surah # 25 | Verses: 77 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 42 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 68-70, from Madina
وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِبَاسًا وَّالنَّوۡمَ سُبَاتًا وَّجَعَلَ النَّهَارَ نُشُوۡرًا‏ ﴿47﴾
اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ بنایا اور نیند کو راحت بنائی اور دن کو اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ۔
و هو الذي جعل لكم اليل لباسا و النوم سباتا و جعل النهار نشورا
And it is He who has made the night for you as clothing and sleep [a means for] rest and has made the day a resurrection.
Aur wohi hai jiss ney raat ko tumharay liye parda banaya aur neend ko rahat banaee aur din ko uth kharay honey ka waqt.
اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو لباس بنایا ، اور نیند کو سراپا سکون اور دن کو دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کا ذریعہ بنا دیا ۔
اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پردہ کیا اور نیند کو آرام اور دن بنایا اٹھنے کے لیے ( ف۸۷ )
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس 60 ، اور نیند کو سکون موت ، اور دن کو جی اٹھنے کا وقت بنایا ۔ 61
اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پوشاک ( کی طرح ڈھانک لینے والا ) بنایا اور نیند کو ( تمہارے لئے ) آرام ( کا باعث ) بنایا اور دن کو ( کام کاج کے لئے ) اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :60 یعنی ڈھانکنے اور چھپانے والی چیز ۔ سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :61 اس آیت کے تین رخ ہیں ۔ ایک رخ سے یہ توحید پر استدلال کر رہی ہے ۔ دوسرے رخ سے یہ روز مرہ کے انسانی تجربہ و مشاہدے سے زندگی بعد موت کے امکان کی دلیل فراہم کر رہی ہے ۔ اور تیسرے رخ سے یہ ایک لطیف انداز میں بشارت دے رہی ہے کہ جاہلیت کی رات ختم ہو چکی ، اب علم و شعور اور ہدایت و معرفت کا روز روشن نمودار ہو گیا ہے اور ناگزیر ہے کہ نیند کے ماتے دیر یا سویر بیدار ہوں ۔ البتہ جن کے لیے رات کی نیند موت کی نیند تھی وہ نہ جاگیں گے ، اور ان کا نہ جاگنا خود انہی کے لیے زندگی سے محرومی ہے ، دن کا کاروبار ان کی وجہ سے بند نہ ہو جائے گا ۔