Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
مِنۡ قَبۡلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنۡزَلَ الۡفُرۡقَانَ  ؕ‌ اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ  ‌ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍؕ‏ ﴿4﴾
اس سے پہلے لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر اور قرآن بھی اسی نے اتارا جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالٰی غالب ہے ، بدلہ لینے والا ۔
من قبل هدى للناس و انزل الفرقان ان الذين كفروا بايت الله لهم عذاب شديد و الله عزيز ذو انتقام
Before, as guidance for the people. And He revealed the Qur'an. Indeed, those who disbelieve in the verses of Allah will have a severe punishment, and Allah is exalted in Might, the Owner of Retribution.
Iss say pehlay logon ko hidayat kerney wali bana ker aur quran bhi ussi ney utara jo log Allah Taalaa ki aayaton say kufur kertay hain unn kay liye sakht azab hai aur Allah Taalaa ghalib hai badla lenay wala hai.
جو اس سے پہلے لوگوں کے لیے مجسم ہدایت بن کر آئی تھیں ، اور اسی نے حق و باطل کو پرکھنے کا معیار نازل کیا ۔ ( ١ ) ۔ بیشک جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا ہے ان کے لیے سخت عذاب ہے ، اور اللہ زبردست اقتدار کا مالک اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے
لوگوں کو راہ دکھاتی اور فیصلہ اتارا ، بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں سے منکر ہوئے ( ف۳ ) ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب بدلہ لینے والا ہے ،
اور اس نے وہ کسوٹی اتاری ہے ﴿جو حق اور باطل کا فرق دکھانے والی ہے﴾ ۔ اب جو لوگ اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں ، ان کو یقیناً سخت سزا ملے گی ۔ اللہ بے پناہ طاقت کا مالک ہے اور برائی کا بدلہ دینے والا ہے ۔
۔ ( جیسے ) اس سے قبل لوگوں کی رہنمائی کے لئے ( کتابیں اتاری گئیں ) اور ( اب اسی طرح ) اس نے حق اور باطل میں امتیاز کرنے والا ( قرآن ) نازل فرمایا ہے ، بیشک جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے سنگین عذاب ہے ، اور اﷲ بڑا غالب انتقام لینے والا ہے