Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
الَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَ لَا يُصۡلِحُوۡنَ‏ ﴿152﴾
جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے ۔
الذين يفسدون في الارض و لا يصلحون
Who cause corruption in the land and do not amend."
Jo mulk mein fasad phela rahey hain aur islah nahi kertay.
جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، اور اصلاح کا کام نہیں کرتے ۔
وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ( ف۱۳٤ ) اور بناؤ نہیں کرتے ( ف۱۳۵ )
جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے ۔ ” 100
جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور ( معاشرہ کی ) اصلاح نہیں کرتے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :100 یعنی اپنے ان امراء و رؤساء اور ان رہنماؤں اور حاکموں کی اطاعت چھوڑ دو جن کی قیادت میں تمہارا یہ فاسد نظام زندگی چل رہا ہے ۔ یہ مسرف لوگ ہیں ، اخلاق کی ساری حدیں پھاند کر شتر بے مہار بن چکے ہیں ۔ ان کے ہاتھوں سے کوئی اصلاح نہیں ہو سکتی ۔ یہ جس نظام کو چلائیں گے اس میں بگاڑ ہی پھیلے گا ۔ تمہارے لیے فلاح کی کوئی صورت اگر ہے تو صرف یہ کہ اپنے اندر خدا ترسی پیدا کرو اور مفسدوں کی اطاعت چھوڑ کر میری اطاعت کرو ، کیونکہ میں خدا کا رسول ہوں ، میری امانت و دیانت کو تم پہلے سے جانتے ہو ، اور میں ایک بے غرض آدمی ہوں ، اپنے کسی ذاتی فائدے کے لیے اصلاح کا یہ کام کرنے نہیں اٹھا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تھا وہ مختصر منشور جو حضرت صالح علیہ السلام نے اپنی قوم کے سامنے پیش کیا ۔ اس میں صرف مذہبی تبلیغ ہی نہ تھی ، تمدنی و اخلاقی اصلاح اور سیاسی انقلاب کی دعوت بھی ساتھ ساتھ موجود تھی ۔