Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ اَؤُنَبِّئُكُمۡ بِخَيۡرٍ مِّنۡ ذٰ لِكُمۡ‌ؕ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَاَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ‌ۚ‏ ﴿15﴾
آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز بتاؤں؟ تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں اور اللہ تعالٰی کی رضامندی ہے ، سب بندے اللہ تعالٰی کی نگاہ میں ہیں ۔
قل اؤنبكم بخير من ذلكم للذين اتقوا عند ربهم جنت تجري من تحتها الانهر خلدين فيها و ازواج مطهرة و رضوان من الله و الله بصير بالعباد
Say, "Shall I inform you of [something] better than that? For those who fear Allah will be gardens in the presence of their Lord beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and purified spouses and approval from Allah . And Allah is Seeing of [His] servants -
Aap keh dijiye! Kiya mein tumhen iss say boht hi behat cheez bataon? Taqwa walon kay liye unn kay rab taalaa kay pass jannaten hain jin kay neechay nehren beh rahi hain jin mein woh hamesha rahen gay aur pakeeza biwiyan aur Allah Taalaa ki raza mandi hai sab banday Allah Taalaa ki nigah mein hain.
کہہ دو کیا میں تمہیں وہ چیزیں بتاؤں جو ان سب سے کہیں بہتر ہیں؟ جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اور پاکیزہ بیویاں ہیں ، اور اللہ کی طرف سے خوشنودی ہے ۔ اور تمام بندوں کو اللہ اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔
تم فرماؤ کیا میں تمہیں اس سے ( ف۳۱ ) بہتر چیز بتادوں پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور ستھری بیبیاں ( ف۳۲ ) اور اللہ کی خوشنودی ( ف۳۳ ) اور اللہ بندوں کو دیکھتا ہے ( ف۳٤ )
کہو: میں تمھیں بتاؤں کہ ان سے زیادہ اچھی چیز کیا ہے ؟ جو لوگ تقویٰ کی روش اختیار کریں ، ان کے لیے ان کے رب کے پاس باغ ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، وہاں انہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل ہوگی ، پاکیزہ بیویاں ان کی رفیق ہوں گی 11 اور اللہ کی رضا سے وہ سرفراز ہوں گے ۔ اللہ اپنے بندوں کے رویّے پر گہری نظر رکھتا ہے ۔ 12
۔ ( اے حبیب! ) آپ فرما دیں: کیا میں تمہیں ان سب سے بہترین چیز کی خبر دوں؟ ( ہاں ) پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس ( ایسی ) جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ( ان کے لئے ) پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور ( سب سے بڑی بات یہ کہ ) اﷲ کی طرف سے خوشنودی نصیب ہوگی ، اور اﷲ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :11 تشریح کےلیے ملاحظہ ہو سورہ بقرہ حاشیہ نمبر ۲۷ ۔ ( سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :27 ) عربی متن میں ازدواج کا لفظ استعمال ہوا ہے ، جس کے معنی ہیں ”جوڑے“ ۔ اور یہ لفظ شوہر اور بیوی دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ شوہر کے لیے بیوی ”زوج “ ہے اور بیوی کے لیے شوہر”زوج“ ۔ مگر وہاں یہ ازدواج پاکیزگی کی صفت کے ساتھ ہوں گے ۔ اگر دنیا میں کوئی مرد نیک ہے اور اس کی بیوی نیک نہیں ہے ، تو آخرت میں ان کا رشتہ کٹ جائے گا اور اس نیک مرد کو کوئی دوسری نیک بیوی دے دی جائے گی ۔ اگر یہاں کوئی عورت نیک ہے اور اس کا شوہر بد ، تو وہاں وہ اس برے شوہر کی صحبت سے خلاصی پا جائے گی اور کوئی نیک مرد اس کا شریک زندگی بنا دیا جائے گا ۔ اور اگر یہاں کوئی شوہر اور بیوی دونوں نیک ہیں ، تو وہاں ان کا یہی رشتہ ابدی و سرمدی ہو جائے گا ۔ سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :12 یعنی اللہ غلط بخش نہیں ہے اور نہ سرسری اور سطحی طور پر فیصلہ کرنے والا ہے ۔ وہ بندوں کے اعمال و افعال اور ان کی نیتوں اور ارادوں کو خوب جانتا ہے ۔ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ بندوں میں سے کون اس کے انعام کا مستحق ہے اور کون نہیں ہے ۔