Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ‌ ۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏ ﴿154﴾
تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے ۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزہ لے آ ۔
ما انت الا بشر مثلنا فات باية ان كنت من الصدقين
You are but a man like ourselves, so bring a sign, if you should be of the truthful."
Tu to hum jaisa insan hai. Agar tu sachon say hai to koi moajza ley aa.
تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ بھی نہیں کہ تم ہم جیسے ہی ایک انسان ہو ۔ لہذا اگر سچے ہو تو کوئی نشانی لے کر آؤ ۔ ( ٣١ )
تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو ، تو کوئی نشانی لاؤ ( ف۱۳۷ ) اگر سچے ہو ( ف۱۳۸ )
تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے ۔ لا کوئی نشانی اگر تو سچا ہے ۔ 102
تم تو محض ہمارے جیسے بشر ہو ، پس تم کوئی نشانی لے آؤ اگر تم سچے ہو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :102 یعنی بظاہر تو ہم میں اور تجھ میں کوئی فرق نظر نہیں آتا کہ ہم تجھے خدا کا فرستادہ مان لیں ۔ لیکن اگر تو اپنے مامور من اللہ اور مرسل من جانب اللہ ہونے کے دعوے میں سچا ہے تو کوئی ایسا محسوس معجزہ پیش کر جس سے ہمیں یقین آ جائے کہ واقعی کائنات کے خالق اور زمین و آسمان کے مالک نے تجھ کو ہمارے پاس بھیجا ہے ۔