Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكۡرِهِمۡۙ اَنَّا دَمَّرۡنٰهُمۡ وَقَوۡمَهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏ ﴿51﴾
۔ ( اب ) دیکھ لے ان کے مکر کا انجام کیسا کچھ ہو ؟ا کہ ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو سب کو غارت کردیا ۔
فانظر كيف كان عاقبة مكرهم انا دمرنهم و قومهم اجمعين
Then look how was the outcome of their plan - that We destroyed them and their people, all.
( abb ) dekh ley unn kay makar ka anjam kaisa kuch hua Kay hum ney unn ko aur unn ki qom ko sab ko ghaarat ker diya.
اب دیکھو کہ ان کی چال بازی کا انجام کیسا ہوا کہ ہم نے انہیں اور ان کی ساری قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ۔
تو دیکھو کیسا انجام ہوا ان کے مکر کا ہم نے ہلاک کردیا انھیں ( ف۸۸ ) اور ان کی ساری قوم کو ( ف۸۹ )
اب دیکھ لو کہ ان کی چال کا انجام کیا ہوا ۔ ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا ان کو اور ان کی پوری قوم کو ۔
تو آپ دیکھئے کہ ان کی ( مکارانہ ) سازش کا انجام کیسا ہوا ، بیشک ہم نے ان ( سرداروں ) کو اور ان کی ساری قوم کو تباہ و برباد کر دیا