Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَجَآءَ رَجُلٌ مِّنۡ اَقۡصَا الۡمَدِيۡنَةِ يَسۡعٰى قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اِنَّ الۡمَلَاَ يَاۡتَمِرُوۡنَ بِكَ لِيَـقۡتُلُوۡكَ فَاخۡرُجۡ اِنِّىۡ لَـكَ مِنَ النّٰصِحِيۡنَ‏ ﴿20﴾
شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا اے موسٰی! یہاں کے سردار تیرے قتل کا مشورہ کر رہے ہیں پس تو بہت جلد چلا جا مجھے اپنا خیر خواہ مان ۔
و جاء رجل من اقصا المدينة يسعى قال يموسى ان الملا ياتمرون بك ليقتلوك فاخرج اني لك من النصحين
And a man came from the farthest end of the city, running. He said, "O Moses, indeed the eminent ones are conferring over you [intending] to kill you, so leave [the city]; indeed, I am to you of the sincere advisors."
Shehar kay parlay kinaray say aik shaks dorta hua aaya aur kehnay laga aey musa! Yahan kay sardar teray qatal ka mashwara ker rahey hain pus tu boht jald chala ja mujhay apna khair khuwa maan.
اور ( اس کے بعد یہ ہوا کہ ) شہر کے بالکل دور دراز علاقے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا ، اس نے کہا کہ : موسیٰ ! سردار لوگ تمہارے بارے میں مشورے کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر ڈالیں ، اس لیے تم یہاں سے نکل جاؤ ، یقین رکھو میں تمہارے خیر خواہوں میں سے ہوں ۔
اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص ( ف٤۸ ) دوڑتا آیا ، کہا اے موسیٰ! بیشک دربار والے ( ف٤۹ ) آپ کے قتل کا مشورہ کررہے ہیں تو نکل جایے ( ف۵۰ ) میں آپ کا خیر خواہ ہوں ( ف۵۱ )
اس کے بعد ایک آدمی شہر کے پرلے سرے سے دوڑتا ہوا آیا 30 اور بولا ” موسی ( علیہ السلام ) ، سرداروں میں تیرے قتل کے مشورے ہو رہے ہیں ، یہاں سے نکل جا ، میں تیرا خیر خواہ ہوں ۔ ”
اور شہر کے آخری کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اس نے کہا: اے موسٰی! ( قومِ فرعون کے ) سردار آپ کے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ وہ آپ کو قتل کردیں سو آپ ( یہاں سے ) نکل جائیں بیشک میں آپ کے خیر خواہوں میں سے ہوں
سورة القصص حاشیہ نمبر : 30 یعنی اس دوسرے جھگڑے میں جب قتل کا راز فاش ہوگیا اور اس مصری نے جاکر مخبری کردی تب یہ واقعہ پیش آیا ۔
گمنام ہمدر اس آنے والے کو رجل کہا گیا ۔ عربی میں رجل کہتے ہیں قدموں کو ۔ اس نے جب دیکھا کہ سپاہ حضرت موسیٰ کے تعاقب میں جارہی ہے تو یہ اپنے پاؤں پر تیزی سے دوڑا اور ایک قریب کے راستے سے نکل کر جھٹ سے آپ کو اطلاع دے دی کہ یہاں کے امیر امراء آپ کے قتل کے ارادے کرچکے ہیں آپ شہر چھوڑ دیجئے ۔ میں آپ کا بہی خواہ ہوں میری مان لیجئے ۔