Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يٰمَرۡيَمُ اقۡنُتِىۡ لِرَبِّكِ وَاسۡجُدِىۡ وَارۡكَعِىۡ مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ‏ ﴿43﴾
اے مریم !تُو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجدہ کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر ۔
يمريم اقنتي لربك و اسجدي و اركعي مع الركعين
O Mary, be devoutly obedient to your Lord and prostrate and bow with those who bow [in prayer]."
Aey marium! Tu apney rab ki ita’at ker aur sajda ker aur rukoo kerney walon kay sath rukoo ker.
اے مریم ! تم اپنے رب کی عبادت میں لگی رہو ، اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع بھی کیا کرو ۔
اے مریم اپنے رب کے حضور ادب سے کھڑی ہو ( ف۹۰ ) اور اس کے لئے سجدہ کر اور رکوع والوں کے ساتھ رکوع کر ،
اے مریم ! اپنے رب کی تابع فرمان بن کر رہ ، اس کے آگے سربسجود ہو ، اور جو بندے اس کے حضور جھکنے والے ہیں ان کے ساتھ تو بھی جھک جا‘‘ ۔
اے مریم! تم اپنے رب کی بڑی عاجزی سے بندگی بجا لاتی رہو اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کرو