Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَمَكَرُوۡا وَمَكَرَاللّٰهُ ‌ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمَاكِرِيۡنَ‏ ﴿54﴾
اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ تعالٰی نے بھی ( مکر ) خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالٰی سب خُفیہ تدبیر کر نے والوں سے بہترہے ۔
و مكروا و مكر الله و الله خير المكرين
And the disbelievers planned, but Allah planned. And Allah is the best of planners.
Aur kafiron ney makar kiya aur Allah Taalaa ney bhi ( makar ) khufiya tadbeer ki aur Allah Taalaa sab khufiya tadbeer kerney walon say behtar hai.
اور ان کافروں نے ( عیسیٰ ( علیہ السلام ) کے خلاف ) خفیہ تدبیر کی ، اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی ۔ اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے ۔
اور کافروں نے مکر کیا ( ف۱۰۹ ) اور اللہ نے ان کے ہلاک کی خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ سب سے بہتر چھپی تدبیر والا ہے ( ف۱۱۰ )
پھر بنی اسرائیل﴿مسیح کے خلاف﴾ خفیہ تدبیریں کرنے لگے ۔ جواب میں اللہ نے بھی اپنی خفیہ تدبیر کی اور ایسی تدبیروں میں اللہ سب سے بڑھ کر ہے ۔ ؏۵
پھر ( یہودی ) کافروں نے ( عیسٰی علیہ السلام کے قتل کے لئے ) خفیہ سازش کی اور اﷲ نے ( عیسٰی علیہ السلام کو بچانے کے لئے ) مخفی تدبیر فرمائی ، اور اﷲ سب سے بہتر مخفی تدبیر فرمانے والا ہے