Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَلَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡكُمۡ جِبِلًّا كَثِيۡرًا‌ ؕ اَفَلَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡقِلُوۡنَ‏ ﴿62﴾
شیطان نےتو تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا ۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔
و لقد اضل منكم جبلا كثيرا افلم تكونوا تعقلون
And he had already led astray from among you much of creation, so did you not use reason?
Shetan ney to tum mein say boht sari makhlooq ko behka diya. Kiya tum aqal nahi raktay.
اور حقیقت یہ ہے کہ شیطان نے تم میں سے ایک بڑی خلقت کو گمراہ کر ڈالا ۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے ۔ ؟
اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکا دیا ، تو کیا تمہیں عقل نہ تھی ( ف۷۹ )
مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا ۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے ؟ 54
اور بے شک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کر ڈالا ، پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :54 یعنی اگر تم عقل سے محروم رکھے گئے ہوتے اور پھر اپنے رب کو چھوڑ کر اپنے دشمن کی بندگی کرتے تو تمہارے لیے عذر کی کوئی گنجائش تھی ۔ لیکن تمہارے پاس تو خدا کی دی ہوئی عقل موجود تھی جس سے تم اپنے دنیا کے سارے کام چلا رہے تھے ۔ اور تمہیں خدا نے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ سے متنبہ بھی کر دیا تھا ۔ اس پر بھی جب تم اپنے دشمن کے فریب میں آئے اور وہ تمہیں گمراہ کرنے میں کامیاب ہو گیا تو اپنی اس حماقت کی ذمہ داری سے تم کسی طرح بری نہیں ہو سکتے ۔