Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ يَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَ يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿129﴾
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے ، وہ جسے چاہے بخشے جسے چاہے عذاب کرے ، اللہ تعالٰی بخشش کرنے والا مہربان ہے ۔
و لله ما في السموت و ما في الارض يغفر لمن يشاء و يعذب من يشاء و الله غفور رحيم
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. He forgives whom He wills and punishes whom He wills. And Allah is Forgiving and Merciful.
Aasmanon aur zamin mein jo kuch hai sab Allah hi ka hai woh jissay chahaye bakshay aur jissay chahaye azab keray Allah Taalaa bakshish kerney wala meharban hai.
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ وہ جس کو چاہتا ہے معاف کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے ، اور اللہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے ۔
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب کرے ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ،
زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اس کا مالک اللہ ہے ، جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے ، وہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔ 97 ؏١۳
اور اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے ۔ وہ جسے چاہے بخش دے جسے چاہے عذاب دے ، اور اللہ نہایت بخشنے والا مہربان ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :97 نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب زخمی ہوئے تو آپ کے منہ سے کفار کے حق میں بد دعا نکل گئی اور آپ نے فرمایا کہ ” وہ قوم کیسے فلاح پا سکتی ہے جو اپنے نبی کو زخمی کرے“ ۔ یہ آیات اسی کے جواب میں ارشاد ہوئی ہیں ۔