Surah

Information

Surah ID #41
Total Verses 54 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 1
Actual Order #61
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 41: Fussilat Ayat #54
اَلَاۤ اِنَّهُمۡ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡ لِّقَآءِ رَبِّهِمۡ‌ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍ مُّحِيۡطٌ‏ ﴿54﴾
Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing.
یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی ہرچیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

More translations & tafseer

الا انهم في مرية من لقاء ربهم الا انه بكل شيء محيط
Unquestionably, they are in doubt about the meeting with their Lord. Unquestionably He is, of all things, encompassing.
Yaqeen jano! Kay yeh log apnay rab kay roobaroo janey say shak mein hain yaad rakho kay Allah Taalaa her cheez ka ehaata kiyey huyey hai.
یاد رکھو کہ یہ لوگ اپنے رب کا سامنا کرنے کے معاملے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔ یاد رکھو کہ وہ ہر چیز کو احاطے میں لیے ہوئے ہے ۔
سنو انہیں ضرور اپنے رب سے ملنے میں شک ہے ( ف۱٤۰ ) سنو ! وہ ہر چیز کو محیط ہے
آگاہ رہو ، یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات میں شک رکھتے ہیں 72 ، ۔ سن رکھو ، وہ ہر چیز پر محیط ہے 73 ۔ ع
جان لو کہ وہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کی نسبت شک میں ہیں ، خبردار! وہی ( اپنے علم و قدرت سے ) ہر چیز کا احاطہ فرمانے والا ہے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :72 یعنی ان کے اس رویہ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کبھی ان کو اپنے رب کے سامنے جانا ہے اور اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی ہے ۔ سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :73 یعنی اس کی گرفت سے بچ کر یہ کہیں جا نہیں سکتے اور اس کے ریکارڈ سے ان کی کوئی حرکت چھوٹ نہیں سکتی ۔