Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اُولٰٓٮِٕكَ جَزَآؤُهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ وَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَؕ‏ ﴿136﴾
انہیں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، ان نیک کاموں کے کرنے والوں کا ثواب کیا ہی اچھا ہے ۔
اولىك جزاؤهم مغفرة من ربهم و جنت تجري من تحتها الانهر خلدين فيها و نعم اجر العملين
Those - their reward is forgiveness from their Lord and gardens beneath which rivers flow [in Paradise], wherein they will abide eternally; and excellent is the reward of the [righteous] workers.
Enhin kay badla unn kay rab ki taraf say maghfirat hai aur jannaten hain jin kay neechay nehren behti hain jin mein woh hamesha rahen gay inn nek kaamon kay kerney walon ka sawab kiya hi acha hai.
یہ ہیں وہ لوگ جن کا صلہ ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے ، اور وہ باغات ہیں جن کے نیچے دریا بہتے ہوں گے ، جن میں انہین دائمی زندگی حاصل ہوگی ، کتنا بہترین بدلہ ہے جو کام کرنے والوں کو ملنا ہے ۔
ایسوں کو بدلہ ان کے رب کی بخشش اور جنتیں ہیں ( ف۲٤۳ ) جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور کامیوں ( نیک لوگوں ) کا اچھا نیگ ( انعام ، حصہ ) ہے ( ف۲٤٤ )
ایسے لوگوں کی جزاء ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں انھیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ کیسا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لیے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی جزا ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور ( نیک ) عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا صلہ ہے