Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَقَدۡ كُنۡتُمۡ تَمَنَّوۡنَ الۡمَوۡتَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَلۡقَوۡهُ فَقَدۡ رَاَيۡتُمُوۡهُ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ‏ ﴿143﴾
جنگ سے پہلے تو تم شہادت کی آرزو میں تھے اب اسے اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے دیکھ لیا ۔
و لقد كنتم تمنون الموت من قبل ان تلقوه فقد رايتموه و انتم تنظرون
And you had certainly wished for martyrdom before you encountered it, and you have [now] seen it [before you] while you were looking on.
Jang say pehlay to tum shahdat ki aarzoo mein thay abb issay apni aankhon say apney samney dekh liya.
اور تم تو خود موت کا سامنا کرنے سے پہلے ( شہادت کی ) موت کی تمنا کیا کرتے تھے ۔ ( ٤٧ ) چنانچہ اب تم نے کھلی آنکھوں اسے دیکھ لیا ہے ۔
اور تم تو موت کی تمنا کیا کرتے تھے اس کے ملنے سے پہلے ( ف۲۵۵ ) تو اب وہ تمہیں نظر آئی آنکھوں کے سامنے ،
تم تو موت کی تمنائیں کر رہے تھے مگر یہ اس وقت کی بات تھی جب موت سامنے نہ آئی تھی ، لو اب وہ تمہارے سامنے آگئی اور تم نے اسے آنکھوں دیکھ لیا ۔ 102 ؏١٤
اور تم تو اس کا سامنا کرنے سے پہلے ( شہادت کی ) موت کی تمنا کیا کرتے تھے ، سو اب تم نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :102 اشارہ ہے شہادت کے ان تمنائیوں کی طرف جن کے اصرار سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ سے باہر نکل کر لڑنے کا فیصلہ فرمایا تھا ۔