Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏ ﴿2﴾
یہ کتاب اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے ۔
تنزيل الكتب من الله العزيز الحكيم
The revelation of the Book is from Allah , the Exalted in Might, the Wise.
Yeh kitab Allah ghalib hikmat walay ki taraf say nazil ki hui hai.
یہ کتاب اللہ کی طرف سے اتاری جارہی ہے جو بڑا صاحب اقتدار ، بڑا صاحب حکمت ہے ۔
کتاب کا اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے ،
اس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے 1 ۔
۔ ( اِس ) کتاب کا اتارا جانا اللہ کی جانب سے ہے جو بڑی عزّت والا بڑی حکمت والا ہے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :1 یہ اس سورے کی مختصر تمہید ہے جس میں سامعین کو دو باتوں سے خبردار کیا گیا ہے ۔ ایک یہ کہ کتاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی تصنیف نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر نازل ہو رہی ہے ۔ دوسرے یہ کہ اسے وہ خدا نازل کر رہا ہے جو زبردست بھی ہے اور حکیم بھی ۔ اس کا زبردست ہونا اس بات کا متقاضی ہے کہ انسان اس کے فرمان سے سرتابی کی جرأت نہ کرے ، کیونکہ نافرمانی کر کے وہ اس کی سزا سے کسی طرح بچ نہیں سکتا ۔ اور اس کا حکیم ہونا اس کا متقاضی ہے کہ انسان پورے اطمینان کے ساتھ برضا و رغبت اس کی ہدایات اور اس کے احکام کی پیروی کرے ، کیونکہ اس کی کسی تعلیم کے غلط یا نامناسب یا نقصان دہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔