Surah

Information

Surah # 49 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 106 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ غَيۡبَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿18﴾
یقین مانو کہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں اللہ خوب جانتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے ۔
ان الله يعلم غيب السموت و الارض و الله بصير بما تعملون
Indeed, Allah knows the unseen [aspects] of the heavens and the earth. And Allah is Seeing of what you do.
Yaqeen mano kay aasmano aur zamin ki posheedah baaten Allah khoob jaanta hai aut jo kuch tum ker rahey ho ussay Allah khoob dekh raha hai.
واقعہ یہ ہے کہ اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ بات کو خوب جانتا ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔
بیشک اللہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے سب غیب ، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ( ف٤۵ )
اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اس کی نگاہ میں ہے ۔
بیشک اﷲ آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے ، اور اﷲ جو عمل بھی تم کرتے ہو اسے خوب دیکھنے والا ہے