Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ‏ ﴿3﴾
جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے ۔
في رق منشور
In parchment spread open
Jo jhilli kay khulay huye warq mein hai.
صحیفے میں لکھی ہوئی ہے ۔
جو کھلے دفتر میں لکھا ہے
جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے 2 ،
۔ ( جو ) کھلے صحیفہ میں ( ہے )
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :2 قدیم زمانے میں جن کتابوں اور تحریروں کو زمانہ دراز تک محفوظ رکھنا ہوتا تھا انہیں کاغذ کے بجائے ہرن کی کھال پر لکھا جاتا تھا ۔ یہ کھال خاص طور پر لکھنے ہی کے لیے رقیق جلد یا جھلی کی شکل میں تیار کی جاتی تھی اور اصطلاح میں اسے رَقّ کہا جاتا تھا ۔ اہل کتاب بالعموم توراۃ ، زَبور ، انجیل اور صُحُف انبیاء کو اسی رَقّ پر لکھا کرتے تھے تاکہ طویل مدت تک محفوظ رہ سکیں ۔ یہاں کھلی کتاب سے مراد یہی مجموعہ کتب مقدسہ ہے جو اہل کتاب کے ہاں موجود تھا ۔ اسے کھلی کتاب اس لیے کہا گیا ہے کہ وہ نایاب نہ تھا ، پڑھا جاتا تھا ، اور بآسانی معلوم کیا جا سکتا تھا کہ اس میں کیا لکھا ہے ۔