Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَمَاذَا عَلَيۡهِمۡ لَوۡ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَاَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِهِمۡ عَلِيۡمًا‏ ﴿39﴾
بھلا ان کا کیا نقصان تھا اگر یہ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے اور اللہ تعالٰی نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے ، اللہ تعالٰی انہیں خوب جاننے والا ہے ۔
و ما ذا عليهم لو امنوا بالله و اليوم الاخر و انفقوا مما رزقهم الله و كان الله بهم عليما
And what [harm would come] upon them if they believed in Allah and the Last Day and spent out of what Allah provided for them? And Allah is ever, about them, Knowing.
Bhala unn ka kiya nuksan tha agar yeh Allah Taalaa per aur qayamat kay din per eman latay aur Allah Taalaa ney jo unhen dey rakha hai uss mein say kharach kertay Allah Taalaa unhen khoob janney wala hai.
بھلا ان کا کیا بگڑ جاتا اگر یہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لے آتے اور اللہ نے ان کو جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ( نیک کاموں میں ) خرچ کردیتے؟ اور اللہ کو ان کا حال خوب معلوم ہے ۔
اور ان کا کیا نقصان تھا اگر ایمان لاتے اللہ اور قیامت پر اور اللہ کے دیے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے ( ف۱۲۲ ) اور اللہ ان کو جانتا ہے ،
آخر ان لوگوں پر کیا آفت آجاتی اگر یہ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے اور جو کچھ اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ۔ اگر یہ ایسا کرتے تو اللہ سے ان کی نیکی کا حال چھپا نہ رہ جاتا ۔
اور ان کا کیا نقصان تھا اگر وہ اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لے آتے اور جو کچھ اللہ نے انہیں دیا تھا اس میں سے ( اس کی راہ میں ) خرچ کرتے ، اور اللہ ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے