Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ‏ ﴿3﴾
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے ۔
من الله ذي المعارج
[It is] from Allah , owner of the ways of ascent.
Uss Allah ki taraf say jo seerhiyon wala hay
وہ اللہ کی طرف سے آئے گا جو چڑھنے کے تمام راستوں کا مالک ہے ۔ ( ٢ )
وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے ( ف۳ )
اس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے2 ۔
۔ ( وہ ) اللہ کی جانب سے ( واقع ہوگا ) جو آسمانی زینوں ( اور بلند مراتب درجات ) کا مالک ہے
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :2 اصل میں لفظ ذی المعارج استعمال ہوا ہے ۔ معارج ، معرج کی جمع ہے جس کے معنی زینے ، یا سیڑھی ، یا ایسی چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے اوپر چڑھا جائے ۔ اللہ تعالی کو معارج والا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ذات بہت بالا و برتر ہے اور اس کے حضور باریاب ہونے کے لیے فرشتوں کو پے درپے بلندیوں سے گزرنا ہوتا ہے ، جیسا کہ بعد والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے ۔