Surah

Information

Surah # 70 | Verses: 44 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 79 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ‌ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏ ﴿11﴾
۔ ( حالانکہ ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے ، گنہگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو ۔
يبصرونهم يود المجرم لو يفتدي من عذاب يومىذ ببنيه
They will be shown each other. The criminal will wish that he could be ransomed from the punishment of that Day by his children
( Halankay ) aik doosray ko dikha diye jaeyen gay gunehgar uss din kay azab kay badlay fidye mein apney beton ko
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھا بھی دیے جائیں گے ۔ مجرم یہ چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کے لیے اپنے بیٹے فدیہ میں دیدے ۔
ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے ( ف۱۲ ) مجرم ( ف۱۳ ) آرزو کرے گا ، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے ،
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے11 ۔ مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو ،
۔ ( حالانکہ ) وہ ( ایک دوسرے کو ) دکھائے جا رہے ہوں گے ، مجرم آرزو کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب ( سے رہائی ) کے بدلہ میں اپنے بیٹے دے دے
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :11 یعنی ایسا نہ ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں رہے ہوں گے اس لیے نہ پوچھیں گے نہیں ، ہر ایک آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں گا کہ دوسرے پر کیا بن رہی ہے اور پھر وہ اسے نہ پوچھے گا ، کیونکہ اس کو اپنی ہی پڑی ہو گی ۔