Surah

Information

Surah # 72 | Verses: 28 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 40 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰهَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَنۡ نُّعۡجِزَهٗ هَرَبًا ۙ‏ ﴿12﴾
اور ہم نے سمجھ لیا کہ ہم اللہ تعالٰی کو زمین میں ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں ۔
و انا ظننا ان لن نعجز الله في الارض و لن نعجزه هربا
And we have become certain that we will never cause failure to Allah upon earth, nor can we escape Him by flight.
Aur hum ney samajh liya hay kay hum Allah Talah ko zameen mein hergiz aajiz nahi ker saktay aur na hum bhag ker issy hara saktay hein
اور یہ کہ : ہم یہ سمجھ چکے ہیں کہ نہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ ( کہیں اور ) بھاگ کر اسے بے بس کرسکتے ہیں ۔
اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہرگز زمین اللہ کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں ،
اور یہ کہ ” ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے12 ہیں ۔ ”
اور ہم نے یقین کر لیا ہے کہ ہم اللہ کو ہرگز زمین میں ( رہ کر ) عاجز نہیں کر سکتے اور نہ ہی ( زمین سے ) بھاگ کر اسے عاجز کر سکتے ہیں
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :12 مطلب یہ ہے کہ ہمارے اسی خیال نے ہمیں نجات کی راہ دکھا دی ۔ ہم چونکہ اللہ سے بے خوف نہ تھے اور ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم نے اس کی نافرمانی کی تو اس کی گرفت سے کسی طرح بچ نہ سکیں گے ، اس لیے جب وہ کلام ہم نے سنا جو اللہ تعالی کی طرف سے راہ راست بتانے آیا تھا تو ہم یہ جرات نہ کر سکے کہ حق معلوم ہو جانے کے بعد بھی انہی عقائد پر جمے رہتے جو ہمارے نادان لوگوں نے ہم میں پھیلا رکھے تھے ۔