Surah

Information

Surah # 73 | Verses: 20 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 3 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610 - 618 AD). Except 10, 11 and 20, from Madina
قُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ‏ ﴿2﴾
رات ( کے وقت نماز ) میں کھڑے ہو جاؤ مگر کم ۔
قم اليل الا قليلا
Arise [to pray] the night, except for a little -
Rat ( kay waqat namaz ) mein khary hojao mager kam
رات کا تھوڑا حصہ چھوڑ کر باقی رات میں ( عبادت کے لیے ) کھڑے ہوجایا کرو ۔ ( ٢ )
رات میں قیام فرما ( ف۳ ) سوا کچھ رات کے ( ف٤ )
رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم2 ،
آپ رات کو ( نماز میں ) قیام فرمایا کریں مگر تھوڑی دیر ( کے لئے )
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :2 اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ رات نماز میں کھڑے رہ کر گزارو اور اس کا کم حصہ سونے میں صرف کرو ۔ دوسرا یہ کہ پوری رات نماز میں گزار دینے کا مطالبہ تم سے نہیں ہے بلکہ آرام بھی کرو اور رات کا ایک قلیل حصہ عبادت میں بھی صرف کرو ۔ لیکن آگے کے مضمون سے پہلا مطلب ہی زیادہ مناسبت رکھتا ہے اور اسی کی تائید سورہ دہر کی آیت 26 سے بھی ہوتی ہے جس میں فرمایا گیا ہے و من الیل فاسجد لہ و سبحہ لیلا طویلا ، رات کو اللہ کے آگے سجدہ ریز ہو اور رات کا طویل حصہ اس کی تسبیح کرتے ہوئے گزارو ۔