Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِلَّا الۡمُسۡتَضۡعَفِيۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآءِ وَالۡوِلۡدَانِ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ حِيۡلَةً وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ سَبِيۡلًا ۙ‏ ﴿98﴾
مگر جو مرد عورتیں اور بچےّ بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارۂ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے ۔
الا المستضعفين من الرجال و النساء و الولدان لا يستطيعون حيلة و لا يهتدون سبيلا
Except for the oppressed among men, women and children who cannot devise a plan nor are they directed to a way -
Magar jo mard aurten aur bachay bey bus hain jinhen na to kissi charaa-e-kaar ki taqat aur na kiss raastay ka ilm hai.
البتہ وہ بے بس مرد ، عورتیں اور بچے ( اس انجام سے مستثنی ہیں ) جو ( ہجرت کی ) کوئی تدبیر نہیں کرسکتے اور نہ ( نکلنے کا ) کوئی راستہ پاتے ہیں ۔
مگر وہ جو دبالیے گئے مرد اور عورتیں اور بچے جنہیں نہ کوئی تدبیر بن پڑے ( ف۲٦۹ ) نہ راستہ جانیں ،
ہاں جو مرد ، عورتیں اور بچّے واقعی بے بس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے ۔
سوائے ان واقعی مجبور و بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کے ، جو نہ کسی تدبیر پر قدرت رکھتے ہیں اور نہ ( وہاں سے نکلنے کا ) کوئی راستہ جانتے ہیں