Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَّسۡتَخۡفُوۡنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسۡتَخۡفُوۡنَ مِنَ اللّٰهِ وَهُوَ مَعَهُمۡ اِذۡ يُبَيِّتُوۡنَ مَا لَا يَرۡضٰى مِنَ الۡقَوۡلِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطًا‏ ﴿108﴾
وہ لوگوں سے تو چھپ جاتے ہیں ( لیکن ) اللہ تعالٰی سے نہیں چھپ سکتے وہ راتوں کے وقت جب کہ اللہ کی ناپسندیدہ باتوں کے خفیہ مشورے کرتے ہیں اس وقت بھی اللہ ان کے پاس ہوتا ہے ، ان کے تمام اعمال کو وہ گھیرے ہوئے ہے ۔
يستخفون من الناس و لا يستخفون من الله و هو معهم اذ يبيتون ما لا يرضى من القول و كان الله بما يعملون محيطا
They conceal [their evil intentions and deeds] from the people, but they cannot conceal [them] from Allah , and He is with them [in His knowledge] when they spend the night in such as He does not accept of speech. And ever is Allah , of what they do, encompassing.
Woh logon say to chup jatay hain ( lekin ) Allah Taalaa say nahi chup saktay woh raaton kay waqt jabkay Allah ki na pasndeedah baaton kay khufia mashwaray kertay hain uss waqt bhi Allah unn kay pass hota hai unn kay tamam aemaal ko woh gheray huye hai.
یہ لوگوں سے تو شرماتے ہیں ، اور اللہ سے نہیں شرماتے ، حالانکہ وہ اس وقت بھی ان کے پاس ہوتا ہے جب وہ راتوں کو ایسی باتیں کرتے ہیں جو اللہ کو پسند نہیں ۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ نے اس سب کا احاطہ کر رکھا ہے ۔
آدمیوں سے چھپتے ہیں اور اللہ نہیں چھپتے ( ف۲۹۱ ) اور اللہ ان کے پاس ہے ( ف۲۹۲ ) جب دل میں وہ بات تجویز کرتے ہیں جو اللہ کو ناپسند ہے ( ف۲۹۳ ) اور اللہ ان کے کاموں کو گھیرے ہوئے ہے ،
یہ لوگ انسانوں سے اپنی حرکات چھپا سکتے ہیں مگر خدا سے نہیں چھپا سکتے ۔ وہ تو اس وقت بھی ان کے ساتھ ہوتا ہے جب یہ راتوں کو چھپ کر اس کی مرضی کے خلاف مشورے کرتے ہیں ۔ ان کے سارے اعمال پر اللہ محیط ہے ۔
وہ لوگوں سے ( شرماتے ہوئے اپنی دغابازی کو ) چھپاتے ہیں اور اللہ سے نہیں شرماتے درآنحالیکہ وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ رات کو ( کسی ) ایسی بات سے متعلق ( چھپ کر ) مشورہ کرتے ہیں جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے ، اور اللہ جو کچھ وہ کرتے ہیں ( اسے ) احاطہ کئے ہوئے ہے